7 دسمبر 2014 - 17:59
نسلی امتیاز، امریکہ میں طبقاتی فرق کی واضح مثال

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی صورت حال، اس ملک میں حقیقی پالیسی اور حکومت کے ساتھ سماجی شراکت اور ڈیموکریسی کے دعوؤں کے درمیان واضح فاصلے کی غمّاز ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  دفتر خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے امریکہ میں نسلی امتیاز کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، تاکید کی کہ نسلی امتیاز کے خلاف امریکہ کے عوام کے وسیع احتجاج اور غیر سفید فاموں کے خلاف تشدد پسندانہ برتاؤ سے امریکہ کے معاشرے میں پائے جانے والے طبقاتی فرق کی نشاندہی ہوتی ہے۔ مرضیہ افخم نے امریکہ کی پولیس کے رویّے اور غیر سفید فاموں اور اقلیتوں کے خلاف تشدد اور نسلی امتیاز کے حوالے سے اس ملک کی عدلیہ کے جانبدارانہ اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے سیاستدانوں اور حکمرانوں کو اپنے ملک کی اندرونی صورت حال پر گہری توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے وضاحت کی امریکی حکومت کہ جو گذشتہ چند دہائیوں سے انسانی حقوق کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر کے اور اپنے دوغلے رویّوں کے ذریعے، مسلسل دیگر ملکوں کو نشانہ بنارہی ہے، خود اپنے ملک کی اندرونی صورت حال سے غافل ہے۔

.......

/169