اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے عالم اسلام کے اسٹوڈنٹس کی تیسری عالمی کانفرنس کے انعقاد کو اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ حسین امیر عبداللھیان نے ایسنا کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی کہ ایسے میں جبکہ تکفیری اور انتہاپسندانہ نظریات کا پرچار، اور اسلامی، خاص طور سے شیعہ و سنّی کے درمیان پائی جانے والی وحدت کو نشانہ بنایا جارہا ہے، عالم اسلام کے اسٹوڈنٹس کی تیسری عالمی کانفرنس کا انعقاد، نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے دہشتگرد گروہ داعش کے حالیہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گروہ داعش کے عناصر، ایک غیرانسانی اقدام کے تحت نہ صرف شیعہ بلکہ سنّیوں کو بھی شام اور عراق میں بے دردی کے ساتھ قتل کررہے ہیں، اور یہ مسئلہ اسلامی نظریات کےساتھ دہشتگردگروہ داعش کی گہری دشمنی کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ عالم اسلام کے اسٹوڈنٹس کی تیسری عالمی کانفرنس 25 ملکوں کے یونیورسٹی طلبہ کی شرکت کے ساتھ، 11 سے 13 دسمبر 2014 کو عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں منعقد ہورہی ہے۔
.......
/169