6 دسمبر 2014 - 08:49
جموں و کشمیر کے حالات کشیدہ ، سترہ ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہونے والی جھڑپوں میں سترہ افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  ہندوستان کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ وادی کے، اوری سیکٹر میں ایک فوجی کیمپ پر مسلح کشمیریوں کے حملے میں گیارہ فوجی اور چھے مسلح افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہندوستانی حکام کے مطابق مسلح کشمیریوں نے فوجی کیمپ پر خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی فوجیوں میں ایک کرنل بھی شامل ہے۔اس سے قبل بارمولا کے علاقے میں ہندوستانی سیکیورٹی فورسیز اور مسلح کشمیریوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پانچ سیکیورٹی اہلکار اور دو مسلح افراد مارے گئے۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں رونما ہونے والے ان واقعات کے بعد وادی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

.......

/169