5 دسمبر 2014 - 17:47
کربلا میں ایرانی زائرین کے ہوٹل میں آگ لگنے سے دو زائر جانبحق+ تصاویر

کربلا میں گزشتہ رات ایک ہوٹل میں اچانک آگ لگنے سے دو ایرانی زائرین اپنی جانوں سے منہ ہاتھ دھو بیٹھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلا میں گزشتہ رات ایک ہوٹل میں اچانک آگ لگنے سے دو ایرانی زائرین اپنی جانوں سے منہ ہاتھ دھو بیٹھے۔
اس رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلی میں واقع جنت المصطفیٰ کے ہوٹل جس میں ایرانی زائرین موجود تھے کو آگ لگی جس کی وجہ سے دو زائر جانبحق ہونے کے علاوہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
ایران کی حج و زیارات کمیٹی کے سربراہ ’’محسن نظافتی‘‘ نے جانبحق ہوئے ایرانی زائرین کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔
واضح رہے کہ اب تک دولاکھ ایرانی زائر کربلا پہنچ چکے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اس سال اربعین کے موقع پر آٹھ لاکھ ایرانی زائرین کربلا حاضر ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲