اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تحریک حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں صحت عامہ کی بحرانی صورتحال کو نظرانداز کرنے سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ قومی اتحاد کی حکومت غزہ میں صحت عامہ کے بحران کو نظر انداز کررہی ہے جو مجرمانہ نوعیت کا اقدام ہے۔ الرسالہ نیٹ کے مطابق سامی ابوزھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں صحت عامہ کی بحرانی صورتحال کے نہایت ہی خطرناک نتائج سامنے آئيں گے۔انہوں نے کہاکہ قومی اتحاد کی حکومت غزہ میں حفظان صحت اور مختلف طرح کی خدمات کے اعتبار سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سات مہینوں سے جب سے قومی اتحاد کی حکومت برسر اقتدار آئي ہے میونسپل مزدوروں کو تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کے نتیجے میں انہوں نے اسپتالوں اور طبی مراکز میں کام کرنا بند کردیا ہے۔ واضح رہے تحریک حماس اور تنظیم فتح کے مابین معاہدے کے بعد فلسطین میں قومی اتحادی حکومت قائم ہوئي تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲