5 دسمبر 2014 - 16:27
امریکہ کا عدالتی نظام شدید مسائل سے دوچار

امریکہ کے ماہرین قانون کا خیال ہے کہ امریکی عدالتی نظام کاشیزارہ بکھر چکا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے ماہرین قانون کا خیال ہے کہ امریکی عدالتی نظام کاشیزارہ بکھر چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ایک ماہر وکیل اور قانون داں برٹ کلین نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ لوگ یہ سمجھتے ہيں کہ امریکی عدالتی نظام بہترین پوزیشن میں ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ نظام نہایت شدید مسائل سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پولیس ملیٹریزم کی طرف بڑھ رہی ہے۔ برٹ کلین نے کہا کہ امریکہ کے وہ شہر جہاں مظاہرے ہورہے ہیں ان میں پولیس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام پولیس کے بڑھتے ہوئے تشدد آمیز اقدامات پر بہت زیادہ برہم ہے۔ ادھر فلاڈلفیا کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ نیویارک اور دیگر شہروں میں عوام کے مظاہروں سے پولیس کے خلاف ان کے غم و غصے کی شدت کو سمجھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے امریکہ میں سیاہ فاموں پر پولیس کے تشدد اور امتیازی سلوک کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں اور ان مظاہروں میں روز بروز شدت آرہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲