اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات شروع ہونے کے فوری نتیجے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امن و استحکام، علاقے کیلئے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے تاہم اس بات کی توقع نہیں کی جاسکتی کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کا فوری طور پر کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے۔ انھوں نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان کے وزریراعظم نواز شریف کی جانب سے دعوت نامہ قبول کئے جانے کو ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں ان کے ملک کی حکومت کی نیک نیتی کا آئینہ دار قرار دیا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی کہ اسلام آباد، افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲