اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ملکوں کے وزرائے اطلاعات کے دسویں اجلاس کے اختتامی بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مغرب کی جانب سے اسلامو فوبیا کا شدید پروپیگنڈہ، اور اسلام کا چہرا بگاڑ کر پیش کیا جارہا ہے جبکہ اسلام، بھارے چارے اور مہر و محبت کا دین ہے اسلئے او آئی سی کے رکن ملکوں کے درمیان مشترکہ کوششوں کو تیز کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے غیر انسانی جرائم کو منظرعام پر لانے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے ذرائع ابلاغ کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس بیان میں صیہونی حکومت کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کیلئے فلسطینیوں کی جاری کوششوں کی قدردانی کی گئی ہے۔ اسلامی ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشریات کے تہران اجلاس کے اختتامی بیان میں عالم اسلام میں امن و استحکام کے قیام میں ذرائع ابلاغ میں یکجہتی اور تشدد، انتہا پسندی اور نسلی امتیاز نیز نفرت و سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے ذرائع ابلاغ کے کردار پر تاکید کی گئی ہے۔
.......
/169