4 دسمبر 2014 - 11:08
کوئٹہ میں بم دھماکہ متعدد افراد ہلاک وزخمی

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکی روڈ منی مارکیٹ کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  سیکیورٹی فورسز کے عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے متصل سرکی روڈ پر واقع مصطفی مارکیٹ کے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آوار دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ متعدد گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکرٹری داخلہ اکبر درانی کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا، سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ادھر صوبے بلوچستان کے وزیراعلی عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو حتمی طور پر گرفتار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ شہر ایک عرصے سے بدامنی کا شکار ہے اور اس شہر میں اکثر شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

.......

/169