اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي نے ايک قرار داد پاس کرکے مشرق وسطي کو ايٹمي اسلحے سے پاک خطہ بنانے کي ضرورت پر زور ديا ہے - اس قرار داد ميں، صيہوني حکومت سے اپنے ايٹمي اسلحے تلف کرکے اين پي ٹي ميں شامل ہونے کا مطالبہ کيا گيا ہے -
امريکا اور کنيڈا سميت پانچ ملکوں کي مخالفت کے مقابلے ميں ايک سو اکسٹھ ملکوں کي حمايت سے قرار داد پاس ہوگئي -
يہ قرارداد جو واضح طور پر اسرئيل کے ايٹمي ہتھياروں سے مربوط ہے اس کے حق ميں ايک سو ايکسٹھ اور مخالفت ميں صرف پانچ ووٹ پڑے جبکہ اٹھارہ ملکوں نے ووٹنگ ميں حصہ نہيں ليا - قرارداد ميں صہيوني حکومت سے کہا گيا ہے کہ وہ اپني ايٹمي تنصيبات اور ايٹمي ہتھياروں کو معائنہ کاروں کي نگاہوں سے مزيد پوشيدہ نہ رکھے - قرارداد ميں صيہوني حکومت سے کہا گيا ہے کہ وہ اپني ساري ايٹمي سرگرمياں آئي اے اي اے کے سيف گارڈ سسٹم کي نگراني ميں دے ليکن امريکا اور کنيڈا نے اس قرارداد کي مخالفت کي-
اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي نے ايک اور قرارداد ميں ايٹمي ہتھيار رکھنے والے ملکوں سے کہا ہے کہ وہ جتني جلدي ہوسکے اپنے ايٹمي ہتھياروں کي پيداوار ان کے ذخيرے اور ان کے پھيلاؤ کے عمل کو روک ديں -
اس قرارداد نے ايک بار پھر ايٹمي ہتھياررکھنے والے ملکوں سے کہا گيا ہے کہ وہ اين پي ٹي معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کريں -
ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي کي ايک کمزوري اين پي ٹي پر عمل درآمد کرانے کےتعلق سے اس کي دفاعي پاليسي ہے - چنانچہ آئي اے اي اے کي اسي کمزوري کي ہي وجہ سے ايٹمي ہتھياروں کے حامل ممالک اين پي ٹي معاہدے کي شق نمبر چھے کي پابندي نہيں کرتے - انہي ميں سے بعض ممالک منجملہ امريکا اور فرانس نے تو صہيوني حکومت کي ايٹمي ہتھيار اور ايٹمي وارہيڈز بنانے ميں بھرپور مدد کي ہے -
مصدقہ رپورٹوں کے مطابق صہيوني حکومت کے پاس اس وقت دوسو سے تين سوتک ايٹمي ہتھيار موجود ہيں - يہي وجہ ہے کہ ايٹمي ہتھياروں کے پھيلاؤ سے پيدا ہونےوالے خطرات کے مقابلے ميں ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي کي خاموشي نے اس عالمي ادارے کي کارکردگي کے بارے ميں شکوک وشبہات پيدا کرديئے ہيں -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ آئي اے اي اے کي سياسي کارکردگي خاص طور پرايران کے سلسلے ميں اس کارويّہ اس بات کا پتہ ديتا ہے کہ اس ادارے پر امريکا کا پورادباؤ اور اثر ہے - مثال کے طور پرآئي اے اي اے کے ڈائريکٹر جنرل يوکيا آمانو نے اپني حاليہ رپورٹ ميں دعوي کيا ہے کہ اس بات کا امکان ہوسکتا ہے کہ ايران کي ايٹمي سرگرمياں ايٹمي پہلو کي حامل ہوں - جبکہ يوکيا آمانو نے اپنے دعوے کا کوئي ثبوت پيش نہيں کيا ہے- اس کے برخلاف ايران نے يوکيا آمانو کے دعوے کے جھوٹ ہونے کا ثبوت پيش کرديا ہے اورثابت کرديا ہے کہ ايران کي ايٹمي سرگرميوں کے بارےميں ان کا يہ دعوي جعلي ، من گڑھت اور بے بنياد ہے -
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آئي اے اي اے کے ڈائريکٹرجنرل، ايران کے بار ے ميں سياسي بيان تو دے ديتے ہيں ليکن جوصحيح معنوں ميں خطرہ ہے اس کے بارے ميں بالکل خاموشي اختيار کئے ہوئے ہيں - بنابريں ايٹمي ہتھياروں کے خطرات کے بارے ميں اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کي قرارداد ميں جو تشويش ظاہر کي گئي ہے وہ قابل غور، ہے ليکن يہ ديکھنا پڑے گا کہ يہ تشويش اور انتباہات کس حدتک علاقے اور عالمي سطح پر ايٹمي ہتھياروں کے خطرات کو کم کرسکتے ہيں -
.......
/169