3 دسمبر 2014 - 16:11
امریکہ سمیت دنیا کے نوے ملکوں کے دھشتگرد شام میں سرگرم عمل

امریکی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار رابرٹ برٹکے نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت دنیا کے نوّے ملکوں کے سولہ ہزار آلۂ کار، شام میں سنہ دو ہزار بارہ سے سرگرم عمل ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار رابرٹ برٹکے نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت دنیا کے نوّے ملکوں کے سولہ ہزار آلۂ کار، شام میں سنہ دو ہزار بارہ سے سرگرم عمل ہیں۔ ذرائع کے مطابق  امریکی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار رابرٹ برٹکے نے امریکی کانگریس کے اجلاس میں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ان جنگجوؤں کے شام میں داخل ہونے کا سب سے پہلا راستہ ترکی کی سرحد بنا رہا ہے۔ رابرٹ برٹکے نے کہا ہے کہ یہ افراد، جو داعش، النصرہ اور دیگر دہشتگرد تنظیموں میں شامل ہوئے ہیں، شام اور عراق کے شہریوں کیلئے بڑا خطرہ شمار ہوتے ہیں اور وہ پورے علاقے کے استحکام کو خطرے سے دوچار کر رہے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے اس اعلی عہدیدار نے شام سے ترکی کی آٹھ سو بائیس کلو میٹر ملنے والی طویل سرحدوں  اور وہاں کی خاص صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ ترکی، ان جنگجوؤں کے شام میں داخلے کی روک تھام، نہیں کرپارہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ، عراق و شام میں داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے بہانے ان ملکوں پر فضائی حملے کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲