اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر میں ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے ایک سو اٹھاسی حامیوں کو سزائے موت سنائی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جن افراد کو سزا سنائی گئی ہے ان میں سے 151 پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ دیگر مفرور ہیں۔
اگست 2013 میں دارالحکومت قاہرہ کے قریب ایک پولیس سٹیشن پر مظاہرین کے حملے میں 12 اہلکار مارے گئے تھے۔
اسی روز سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے دو کیمپوں پر پر دھاوا بول دیا تھا اور اس واقعے میں معزول صدر مرسی کے سینکڑوں حامی مارے گئے تھے۔
یاد رہے محمد مرسی کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد یعنی جولائی 2013 سے لیکر اب تک انکے 1400 حامی پولیس کے ہاتھوں مارے جاچکے ہیں جبکہ سینکڑوں کو مقدمات کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲