2 دسمبر 2014 - 19:51
سید حسن نصر اللہ کی نوری المالکی سے ملاقات

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے داعش دہشتگرد گروہ کی نابودی کو حتمی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ اور نوری مالکی نے بیروت میں ملاقات کے دوران تاکید کی کہ داعش اور اس گروہ کے تخریبی منصوبے کا علاقے میں کوئی مستقبل نہيں ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بیان میں تکفیری گروہوں کے مقابلے اور قبائلی اور مذہبی فتنوں کو ختم کرنے کےلئے باہمی تعاون کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے داعش کے مقابلے میں علاقے کی حکومتوں اور قوموں کی حتمی کامیابی پراطمینان کا اظہار کیا۔ اس بیان کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ اور عراق کے نائب صدر نے علاقے کے گذشتہ چند برسوں کے حالات بالخصوص عراق، شام ، لبنان اور فلسطین کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں سید حسن نصراللہ اور نوری مالکی نے علاقے کی حکومتوں اور قوموں کو درپیش مسائل و خطرات اور اس سلسلے میں عالم عرب اور دنیائے اسلام کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داریوں کاجائزہ لیا۔

.......

/169