اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں ایشین پارلیمانی یونین کا اجلاس آج شروع ہوا۔ اس اجلاس میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن مشاہد حسین سید کو ایشن پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کا سربراہ منتخب کیا گيا۔ اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکرمحمد حسن ترابی فرد بھی شرکت کررہے ہیں۔ وہ آج صبح لاھور پہنچے تھے۔ محمد حسن ترابی فرد اس اجلاس سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ اجلاس میں شریک بعض وفود کے سربراہوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ ایشین پارلیمانی یونین میں اکستالیس ملکوں کی پارلیمانیں رکن ہیں۔ اس یونین کا قیام چودہ نومبر دو ہزار چھے میں تہران میں عمل میں آیا تھا۔
.......
/169