اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے یہ نہیں کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی سرگرمیاں، اسلامی جمہوریہ سے مقابلہ آرائی کے لئے ہوں گي. بحرین کے وزيرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے فائننشیل ٹائمز جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے عرب ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دینے کی کوشش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام داعش دہشتگردگروہ، ایران اور یمن کے حالات سے پیدا ہونے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اٹھایاگیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کے نائب وزيرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بحرین کے وزیرخارجہ کے موقف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بحرين کے حکام ملک ميں جاري سياسي بحران اور انتخابات کے بائيکاٹ سے پيدا ہونے والي صورتحال کي وجہ سے سفارتي آداب کے منافي بيانات دے رہے ہيں۔
.......
/169