2 دسمبر 2014 - 16:39
آل سعود صیہونی حکومت کو پٹرول فروخت کرنے پر آمادہ

سعودی عرب کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ آل سعود صیہونی حکومت کو پٹرول فروخت کرنے کو تیار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علی نعیمی نے آج ویانا میں اوپک کے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ملک تیل کی منڈی سے منافع کماناچاہتا ہے اور اسرائيل کو تیل فروخت کرنے کو تیار ہے۔ سعودی عرب کے وزیر پٹرولیم کا یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ حال ہی میں صیہونی حکام نے کہا ہےکہ اسرائيل کو اعتدال پسند عرب ملکوں سے تعلقات قائم کرنےمیں کوئي مشکل درپیش نہیں ہے۔ اس سے قبل صیہونی وزیر اعظم نیتن یاھو نے کہا تھا کہ اسرائيل عرب ملکوں سے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات قائم رکھنے کے لئے ہاتھ پیرمار رہا ہے۔ صیہونی حکومت کے ایک اعلی عھدیدار نے کہا ہے کہ نیتن یاھو سعودی عرب کی عرب امن تجویز کو عرب دنیا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے عمل کے لئے مفید قراردیتے ہیں۔ یہ تجویز سعودی عرب کے سابق بادشاہ فہد بن عبدالعزیز نے دی تھی۔ واضح رہے بعض عرب ممالک جیسے سعودی عرب اور  صیہونی حکومت کے مابین خفیہ تعلقات ہیں۔ صیہونی اخبار ھآرتص نے لکھا ہے کہ خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں اور اسرائيل کے مابین خفیہ پروازیں جاری ہیں۔ اس اخبار کے مطابق یہ پروازیں گذشتہ مہینوں میں شروع کی گئي تھیں اور اس کا مقصد عرب ممالک اور اسرائيل کے درمیاں معمول کے تعلقات قائم کرنا ہے۔ اس اخبار نے لکھا ہےکہ چونکہ خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں اور اسرائيل کے درمیاں تعلقات پر رائے عامہ کے غم غصہ کا خدشہ ہے لھذا اس تعلقات کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔

.......

/169