1 دسمبر 2014 - 17:06
جمعیت وفاق ملی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے گھر پر حملہ

آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسز نے جمعیت وفاق ملی کے نائب سربراہ کے گھر پر حملہ کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الوفاق ویب سائیٹ کے مطابق جمعیت وفاق ملی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسز کے کارندوں نے سادہ کپڑوں میں جمعیت وفاق ملی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ حسین الدیہی کے گھر پر حملہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی شیخ حسین کے گھر پر چھاپے مارے جا چکے ہیں۔ شیخ حسین الدیہی نے آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسز کے اس اقدام کو سیاسی انتقام سے تعبیر کیا ہے۔ بحرین سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بحرین کی اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کے گھروں پر چھاپے اب روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲