اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل عطاء اللہ صالحی نے بندر عباس میں بحریہ کے جدید ترین ہتھیاروں کی تقریب رونمائی کے موقع پر مزید کہاکہ بحریہ نئے ہتھیار بنانے کے علاوہ پرانے ہھتیاروں کو اپڈیٹ بھی کرتی ہے۔ میجر جنرل عطاء اللہ صالحی نے مزید کہاکہ ایران کی بحریہ کے اندر تخلیقی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں ، یہ ایک مفید بحریہ ہے اور بین الاقوامی آزاد پانیوں میں آزاد طور پر اور کسی پر انحصار کۓ بغیر اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔ آج پیر کے دن عطاء اللہ صالحی کی موجودگي میں ایک عدد ہوور کرافٹ (Hovercraft) اور ایک جاسوس طیارے سمیت جدید ترین جنگي ساز و سامان کی رونمائی کی گئي۔
.......
/169