اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں دفاعی سازو سامان کی بین الاقوامی نمائش آئيڈیاز دو ہزار چودہ کے افتتاحکے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کی ارضی سالمیت کو اسلام آباد حکومت کی ترجیح قرار دیا اور کہا کہ جدید اور بہتر مسلح افواج پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کیلیے ناگزیر ہیں. پاکستان کے پاس اس وقت ایک جدید ترین دفاعی نظام موجود ہے اور وہ مسلح دہشتگردوں کا بھر پور مقابلہ کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ دفاعی ساز و سامان کی بین الاقوامی نمائش آئيڈیاز دو ہزار چودہ کراچی میں میں چار دنوں تک جاری رہے گی۔ اس میں دو ہزار سے زیادہ دفاعی ادارے شریک ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اس نمائش میں سب سے بڑا اسٹال چین کا ہے اور اس کے بعد دوسرا بڑا اسٹال ترکی کا ہے۔
.......
/169