1 دسمبر 2014 - 12:56
 صوبۂ نینوا کے متعدد علاقے آزاد کروا لئے گئے

عراق میں پیشمرگہ فورسز صوبۂ نینوا کے متعدد علاقوں کو دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر سے آزاد کرا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق موصل کے مضافات میں واقع مخمور کے علاقے میں پیشمرگہ فور‎سز کے کمانڈر یوسف جمعہ نے کہا ہے کہ کردوں نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف آپریشن کر کے کم از کم سات دیہاتوں کو ان سے آزاد کرا لیا ہے۔ یوسف جمعہ نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گيا جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ اس کے علاوہ دہشتگردوں کے قبضے سے متعدد فوجی گاڑیاں ، مختلف طرح کے بم اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا گيا ہے۔ کویر کے  علاقے میں پیشمرگہ فورسز کے ایک اور کمانڈر  محمد سوارہ نے بھی کہا ہے کہ اس علاقے میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے ان کو پسپائی پر مجبور کردیا۔ پیشمرگہ فورسز نے اس آپریشن میں دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی پہنچایا ہے۔

.......

/169