1 دسمبر 2014 - 12:35
عراق ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں توسیع لائے گا

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ عراق کے تعلقات میں توسیع پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران علاقائی خصوصا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں توسیع کے لۓ بغداد حکومت کی کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات میں توسیع سے علاقائي ممالک کی بہت سے مشکلات حل ہوسکتی ہیں۔ حیدر العبادی نے مزید کہا کہ دہشتگردی خطے کے لۓ ایک خطرہ ہے اس لۓ خلیج فارس کے ساحلی ممالک کو اس حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے باہمی تعاون میں توسیع کے راستے پر گامزن ہوجانا چاہۓ۔ عراقی وزیر اعظم نے شام میں بحران جاری رہنے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شام میں سیاسی راہ حل تک رسائی کے لۓ عراق کی آمادگي کا اظہار بھی کیا ہے۔

 .......

/169