اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکي کي سرحد کے قريب شام کے شہر کوباني پر داعش کو اپنے تازہ حملے ميں کافي نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے -
اس رپورٹ کے مطابق کوباني پر تازہ حملے ميں داعش کے کم سے کم پچاس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں- شام کے انساني حقوق کے مرکز کے ڈائريکٹر رامي عبدالرحمان نے بتايا ہے کہ داعش کے افراد اب بھي اپني گاڑيوں کے ساتھ ترکي کي سرحد سے شہر کوباني پر حملے کے لئے آتے ہيں - اس رپورٹ کے مطابق ترکي کي حکومت نے داعش کو شہر کوباني پر حملے کے لئے سرحد پار کرنے کي اجازت دے رکھي ہے -
دوسري طرف دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے عناصر اور فري سرين آرمي کے افراد کے درميان حلب کے الرستن نامي شہر ميں ہونے والي لڑائي ميں دونوں گروہوں کے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہيں -
رپورٹ کے مطابق اس لڑائي کے بعد النصرہ کے دہشت گردوں نے الرستن شہر کے بعض حصوں پر قبضہ کرليا ہے -
بتايا گيا ہے کہ جبہت النصرہ کے دہشت گردوں نے شہر کے کچھ حصوں پر قابض ہونے کے بعد شہر کے اندر چيک پوسٹيں بنالي ہيں اور فري سيرين آرمي کے کئي کمانڈروں کو گرفتار کرليا ہے - حلب کے شہر الرستن اور تلبيسہ فري سيرين آرمي کے دہشت گردوں کے آخري گڑھ سمجھے جاتے ہيں -
.......
/169