اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالم اسلام کی 126 نامور دینی و مذہبی شخصیات نے اپنے ایک خط میں، آیات قرآنی اور احادیث نبوی (ص) کو دلیل کے طور پر پیش کرتے ہوئے، اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہوں منجملہ داعش کی جانب سے وحشیانہ اقدامات اور قتل وغارتگری پر مبنی سرگرمیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہےاوریہ اقدامات،اسلام کی اعلی و ارفاءتعلقات اوراقدار کےمنافی ہیں۔
عالم اسلام کی ان نامور شخصیات نے تاکید کی کہ اسلام میں جہاد صرف ظلم و ستم اور اسلامی ریاست پر حملے کے مقابلے میں آیا ہے اور اسلام، تکفیر اور قتل اور بے گناہ افراد کے قتل عام، صحافیوں یا ریسکیو اداروں کے افراد کے قتل کو حرام سمجھتا ہے۔
عالم اسلام کے کی جیّد و نامور دینی و مذہبی شخصیات نے اسی طرح ایزدیوں اور اہل کتاب قرار دیا اور تاکید کی کہ دین مبین اسلام میں عیسائیوں اور اہل کتاب کی اہانت و توہین اور ان پر تجاوز حرام ہے۔ان علماء کرام نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
.......
/169