اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آج بحرین کے دارالحکومت منامہ کے مغربی علاقے الدراز میں مسجد امام صادق علیہ السلام میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ آل خلیفہ کواچھی طرح معلوم ہے کہ دھمکیوں کے باوجود انتخابات میں عوام کی حقیقی شرکت کتنی تھی۔ آيت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ بحرین میں پرامن عوامی مظاہرے شروع ہوچکے ہيں اور جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہيں کئے جاتے اس وقت تک پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری رہےگا اور آل خلیفہ کے ایجنٹوں کی تشدد آمیز کاروائيوں کا بھی اس پرکوئي اثر نہيں پڑے گا۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے مسجد امام صادق کا محاصرہ کر رکھا تھااس کے بعد مظاہرے ہوئے اور عوام نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔ بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت نے منگل کےدن آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پرحملہ کرکے ان کے مکان کی تلاشی لی تھی۔ بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے یہ اقدام ایسے عالم میں انجام دیا ہے کہ بحرین میں آزاد ریفرینڈم کمیٹی نے ملک میں ریفرینڈم کے نتائج کااعلان کردیا ہے جس کے مطابق ننانوے اعشاریہ ایک فیصد بحرینیوں نے انتخابات کے ذریعے سیاسی نظام کے تعین کے حق کا مطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲