اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ داعش نے مغربی ممالک کی حمایت سے طاقت حاصل کی ہے، اس گروہ کو شام اور علاقے کے لئے بڑاخطرہ قرار دیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پوتین نے آج کہا کہ شام میں صورت حال تشویش کا باعث ہے۔ روس کے صدر پوتین نے کہا کہ روس نے شام میں بحران شروع ہونے کے بعد سے ہی ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ بیرونی ممالک کی مداخلت کے بغیر شامیوں کی مشارکت ، سیاسیت اور پرامن طریقے سے بحران کو حل کی جائے۔ روس کے صدر نےتاکید کے ساتھ کہا کہ ماسکو ، دہشتگردگروہ داعش کامقابلہ کرنے کے لئے عراق و شام نیز علاقے کے دوسرے ممالک کی حمایت جاری رکھےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲