27 نومبر 2014 - 19:22
علاقے میں امن و استحکام میں ایران کا اہم کردار: نوری مالکی

عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے علاقے میں امن و استحکام میں ایران کے اہم کردار پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے علاقے میں امن و استحکام میں ایران کے اہم کردار پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے آج پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بڑے اور بااثر ملک کی حیثیت سے علاقائی استحکام میں تقدیر ساز کردار ادا کررہا ہے اور ایران کے ثقافتی واقتصادی کردار سے بھی ہرگز انکار نہیں کیا جاسکتا۔ نوری المالکی نے علاقے کا نقشہ تبدیل کئے جانے کی کوششوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران نے اگر علاقے کی صورت حال کے حوالے سے ذمہ دارانہ کردار ادا نہ کیا ہوتا تو علاقے کے نقشے میں شام اور عراق کی صورت حال مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہوتی۔ انھوں نے کہا کہ علاقے کے نقشے میں یہ تبدیلی، صیہونی حکومت کے مفاد میں لائی جارہی تھی اور ایران نے اس سازش کو ناکام بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ  امریکہ، صرف ہوائی حملے کرکے داعش دہشتگرد گروہ کو ختم نہیں کرسکتا اور اس کام کو صرف عراقی فوج اور عراق کے عوامی رضاکار ہی انجام دے سکتے ہیں کہ جن کے ساتھ بھرپور تعاون کئے جانے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲