27 نومبر 2014 - 18:44
ہندوستان میں ستائیس نومبر سے آن ایریول ویزا جاری

ہندوستان میں ستائیس نومبر سے ویزا آن ایریول پالیسی عائد ہو رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ہندوستان کے مرکزی سکریٹری سیاحت للت کمار پوار نے بتایا ہے کہ سیاحوں کے لئے ویزا آن ایریول دیئے جانے کاآغاز جمعرات سے ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ ویزا آن ایریول کے ساتھ ہی ای ٹی اے اور الیکٹرانک ٹریول آتھرائیزیشن کی بھی آسانی ستائیس نومبر سے شروع کی جا رہی ہے۔ ای ٹی اے کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ کچہ ملکوں کے سیاح اگر ہندوستان گھومنے آنا چاہیں تو انھیں اب ہندوستانی سفارتخانے یا قونصلیٹ میں جاکر ویزے کے لئے درخواست دینے کی ضرورت نہيں ہوگی ۔ آن لائن پاسپورٹ کی اسکین کاپی جمع کرانی ہوگی اور ویزا فیس کی ادائگی بھی آن لائن ہی کردی جائےگی ۔ ان سبھی اقدامات کے بعد درخواست دہندہ کو بہترگھنٹے کے اندر ویزے کی منظوری مل جائےگی اور اسی بنیاد پر انھیں تمام جگہوں پر ہندوستان میں کلیئرنس بھی مل جائےگا۔ ہندوستان آنے پر ای ویزا والے سیاح کو ہوائی اڈے پر اپنے پاسپورٹ اور بایو میٹرک کی پہچان ثابت ہونے کے بعد اس پر ويزا لگا دیا جائےگا۔اس ویزے کی مدت تیس دن ہوگی۔ واضح رہے کہ آج سے روس ، یوکرین، امریکہ ، اسرائل اور فلسطین سمیت چالیس سے زيادہ ملکوں کے سیاحوں کو ای ویزا کی سہولیت حاصل ہوجائےگی۔اس اقدام سے ہندوستان جانے والے سیاحوں کی تعداد تقریبا دس فیصد بڑہ جانے کا امکان ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲