27 نومبر 2014 - 11:52
فغانستان میں کسی کو پراکسی وار کی اجازت نہیں

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر کسی کو پراکسی وار کی اجازت نہیں دیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقدہ 18 ویں سارک سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرزمین کو اپنے کسی پڑوسی کےخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ریاستی عناصر کی سرپرستی کے اثرات نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات، ریاست کو غیر مستحکم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے مابین کشیدگی پورے خطے کو متاثر کرے گی۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر افغانستان میں پراکسی وار کے الزامات بھی عائد کرتے رہتے ہیں۔
.......

/169