اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو سعودی فوج کی پشت پناہی سے بحرینی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر ربر کی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے فائر کیے۔
جمہوریت نواز مظاہرین ملک میں آل خلیفہ خاندان کی آمریت کے خاتمے کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور ملک میں جمہوری نظام کا مطالبہ کر رہے تھے۔
فروری دو ہزار گیارہ سے خلیج فارس کے اس چھوٹے سے ملک میں آمریت کا قلع قمع کرنے کے مطالبے کو لے کر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اور تقریبا روزانہ ہی بحرین کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں مظاہرین حکومت مخالف مظاہرے کرتے ہیں۔
آمر حکومت کی جانب سے مظاہرین پر تشدد اور بڑی تعداد میں سماجی کارکنان کو جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دینے کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے آل خلیفہ حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔
14 مارچ 2011 کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی افواج نے آل خلیفہ حکومت کو بچانے کی لیے ملک میں در اندازی کی جو پرامن مظاہرین پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔
.......
/169