26 نومبر 2014 - 17:56
بحرین، حالات مزید بحرانی ہو گئے

بحرين کے معروف عالم دين شيخ عيسي قاسم کي رہائشگاہ پر آل خليفہ کي سيکيورٹي فورسيز کے حملے کے بعد حالات اور زيادہ بحراني ہوگئے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق معروف عالم دين شيخ عيسي قاسم کي رہائشگاہ پر آل خليفہ کي سيکيورٹي فورسيز کے حملے کے بعد بحريني شہريوں نے ان کي رہائشگاہ کے سامنے اجتماع کيا اور آل خليفہ حکومت کے اس اقدام کي شديد مذمت کي۔

بحريني عوام نے اعلان کيا کہ بحرين ميں مذہبي رہنماؤں اور اہم شخصيات کے خلاف آل خليفہ حکومت کي سيکيورٹي فورسيز کے، اس قسم کي جارحانہ کاروائيوں کو ہرگز برداشت نہيں کيا جائے گا اور بحرين کي آل خليفہ حکومت کو يہ جان لينا چاہيئے کہ وہ عوامي ريلے کو، کبھي کنٹرول نہيں کرسکے گي۔ مظاہرين نے اسي طرح اس قسم کي کاروائيوں کو بحرين ميں نمائشي انتخابات کے انعقاد ميں حکمرانوں کي شکست کا نتيجہ قرار ديا۔
واضح رہے کہ بحرين ميں آل خليفہ حکومت کي سيکيورٹي فورسيز کے درجنوں اہلکاروں نے منگل کے روز بحرين کے معروف عالم دين شيخ عيسي قاسم کي رہائشگاہ پر حملہ کرکے ان کے گھر کے سامان کو تباہ کرديا تھا جس سے بحريني عوام ميں شديد غم و غصے کي لہر دوڑ گئي ہے اور بحريني عوام نے ان کي رہائشگاہ کو اپنے محاصرے ميں لے ليا ہے۔
آل خليفہ حکومت کے اس اقدام کي، بحرين کي مختلف جماعتوں اور تنظيموں اور اسي طرح علمائے کرام نيز ديني مدارس نے شديد مذمت کي ہے۔ گذشتہ سال بھي آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے معروف عالم دين شيخ عيسي قاسم کي رہائشگاہ پر حملہ کرکے ان کے گھر کو کافي نقصان پہنچايا تھا۔

.......

/169