اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پانچ مرحلوں میں منعقد ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لیے منگل کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔
87 رکنی اسمبلی کے پہلے مرحلے میں پندرہ انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، ووٹنگ بہت سست رفتار سے جاری ہے، ووٹوں کی گنتی 23 دسمبر کو ہوگی۔
یہ ایسی صورت میں ہے کہ جب علیحدگی پسند تنظیموں نے ماضی کی طرح اس بار بھی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔
ریاست میں امن و سلامتی کی خراب صورت حال کے مدنظر پولنگ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سبھی اہم جماعتیں اس بار الگ الگ انتخاب لڑ رہی ہیں اور اس بار بھارتیہ جنتا پارٹی جمو و کشمیر میں سیاسی زمین حاصل کرنے کے لیے سخت کوشاں ہیں۔
پندرہ حلقوں سے 123 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں جن میں بارہ رواں اسمبلی کے ارکان ہیں اور ان میں سات وزرا بھی شامل ہیں۔
جمو و کشمیر میں 72 لاکھ ووٹرز ووٹ دینے کے مجاز ہیں۔
پولنگ سے قبل ہی تمام بڑے علیحدگی پسند رہمناؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کشمیر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کم ازکم ایک ہزار نوجوانوں کو بھی احتیاطی حراست میں رکھا گیا ہے۔
.......
/169