25 نومبر 2014 - 13:00
ثقافتی امور کے ذریعے تکفیری تحریکوں کا مقابلہ بہترین طریقہ ہے

حجۃ الاسلام ڈٓکٹر لک زائی نے کہا: تکفیری ٹولیوں کے جرائم روکنے کا بہترین طریقہ ثقافتی فعالیتیں ہے جن کی انجام دہی علماء کی ذمہ داری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور کے سربراہ نے تکفیریت کے خطرات پر ہوئی قم میں عالمی کانفرنس میں کہا: تکفیری ٹولے جن کا سب سے برا اقدام یہ ہے کہ وہ بے گناہ لوگوں کو باآسانی  قتل کرتے ہیں ان کے اوپر فکری اور ثقافتی لحاظ سے کام ہو رہا ہے نہ صرف یہ کہ باہر کی ایجنسیاں ہی انہیں ان کاموں پر اکساتی ہیں۔
حجۃ الاسلام ڈٓکٹر لک زائی نے کہا: تکفیری ٹولیوں کے جرائم روکنے کا بہترین طریقہ ثقافتی فعالیتیں ہے جن کی انجام دہی علماء کی ذمہ داری ہے۔ علماء کو چاہیے کہ اپنے اپنے ملکوں میں اس طرح کی کانفرنسیں بھی منعقد کریں اور تکفیری فکر کا قلع قمع کرنے کے لیے دینی اور مذہبی راستے پیش کریں۔
انہوں نے ابنا کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: مسلمانوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اسلامی معاشرے میں رہتے ہوئے اپنے امور کو دین کے مطابق انجام دیں اگر علمائے اسلام یہ واضح کریں کہ تکفیریوں کے کام دین کے منافی ہیں بلکہ دینی نگاہ میں حرام ہیں تو اس کا بہت اثر ہو گا۔
......

242