اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے 60 شہری، جو دہشت گروہ داعش کی صف میں شامل تھے، دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوران شام اور عراق میں مارے گئے۔ پریس ٹی وی کے مطابق جرمنی کے وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ کم سے کم 550 شہری دہشت گرد گروہ کی صف میں شامل ہونے کے لئے ملک سے چلے گئے ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اکتوبر کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ شام اور عراق میں کم سے کم 15000 غیر ملکی، دہشت گرد گروہوں کی صف میں شامل ہو کر دہشت گردانہ اقدامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یورپی ملک بالخصوص جرمنی، کئی بار اس بات کے تئیں تشویش کا اظہار کر چکا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کا اثر و رسوخ يورپ میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ان ممالک کی سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ وطن واپسی کے بعد یہ دہشت گرد اپنے ممالک میں پرتشدد کاروائیاں کر سکتے ہیں۔
.......
/169