24 نومبر 2014 - 10:16
جنگ بندی کے بعد غزہ میں اسرائیلی بربریت میں پہلا فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے سرحد علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کسان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ 50 روزہ جنگ کو ختم کرنے کے لئے اگست میں ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں کسی فلسطینی کی شہادت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

فلسطینی ایمرجنسی سروس کے ترجمان اشرف القدرۃ نے شہید ہونے والے کسان کا نام فاضل محمد حلاوۃ بتایا۔ اس 32 سالہ فلسطینی کی کمر میں گولی لگی۔ اشرف القدرۃ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ گولی قریب کے واچ ٹاور سے فلسطینی کسان پر فائر کی گئی جو سرحد کے پاس اپنی زرعی زمین پر کام کر رہا تھا۔

اس شہید فلسطینی کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ وہ ایک خاص قسم کے پرندے سانگ برڈ کو تلاش کر رہا تھا جو غزہ کے بازار میں بہت قیمتی ہوتی ہے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان 50 روزہ جنگ بندی کا معاہدہ مصر کی ثالثی سے 26 اگست کو ہوا تھا۔
.......

/169