24 نومبر 2014 - 07:22
صومالیہ کے دھشتگرد ٹولے الشباب کا بھیانک اقدام+ تصاویر

صومالیہ کے دھشتگرد گروہ الشباب نے کینیا کے شمال میں ایک بس کو اغوا کر کے اس میں سوار اٹھائیس مسافروں کا عام قتل کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صومالیہ کے دھشتگرد ٹولے الشباب نے کینیا کے شمال میں ایک بس کو اغوا کر کے اس میں سوار اٹھائیس مسافروں کا عام قتل کر دیا۔
کینیا کے دو پولیس افسروں نے بتایا کہ اس بس میں ۶۰ مسافر سوار تھے جو کینیا کے دار الحکومت ناروے کی طرف جا رہی تھی جبکہ کینیا کے سرحدی علاقے شہر ماندرا کے قریب دھشتگرد ٹولے الشباب نے بس پر حملہ کر دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دھشتگردوں نے بس رکوا کر مسافروں سے قرآن کے سورے سننا شروع کئے اور جن افراد کو قرآن کا کوئی سورہ یاد نہیں تھا انہیں بس سے اتار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مارے گئے افراد میں زیادہ تر عیسائی جوان تھے جو ناروے میں اپنے گھر جا رہے تھے۔
واضح رہے کہ پوری دنیا میں افراطی قسم کے دھشتگرد ٹولے اسلام کو بدنام کرنے کی مسلسل کوشش میں سرگرم ہیں جن کے پیچھے مغربی طاقتوں کا ہاتھ ہے جو دنیا کو اسلام سے متنفر کرنے کی چالیں چلا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲