اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈان نیوزویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مسلح افراد نےکراچی میں عوامی نشنل پارٹی کے ایک رکن کواس وقت حملہ کرکے قتل کردیا جب وہ مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ اسی طرح ایک اور مسلحانہ حملے میں ایم کیو ایم کے ایک رکن کو قتل کردیا گیا۔عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے ممبر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس پارٹی کے حامی شہر کراچی کے حکام کے گھروں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔گزشتہ روز شہر کراچی میں یہ مسلحانہ حملے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سنیچر کو اپنے ایک بیان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف ان کی مکمل نابودی تک حملے جاری رکھے جانے پر تاکید کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲