24 نومبر 2014 - 06:18
جواد ظریف اور جان کیری کے درمیان باہمی گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نےگزشتہ شب دو فریقی ملاقات میں مذاکرات کو جاری رکھنے کے طریقۂ کار سمیت مختلف مسائل کے بارے میں تبادۂ خیال کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نےگزشتہ شب دو فریقی ملاقات میں مذاکرات کو جاری رکھنے کے طریقۂ کار سمیت مختلف مسائل کے بارے میں تبادۂ خیال کیا ۔ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے ویانا میں ارنا کے نامہ نگارکو بتایا کہ ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں خاص طور پر مختلف ایٹمی مسائل اور ان کی راہ حل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔محمد جواد ظریف اور جان کیری نے یورپی یونین کی نمایندہ کیتھرین اشٹن کی شرکت سے سہ فریقی مذاکرات کے پانچ دور مکمل کرنے کے بعد گزشتہ شب دوفریقی ملاقات میں پچہتر منٹ تک گفتگو کی ۔ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی یہ دوجانبہ ملاقات اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے پہلی دوفریقی ملاقات تھی۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲