اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ايران کي بحريہ کے سربراہ ايڈمرل حبيب اللہ سياري نے کہا کہ اپنے پيروں پر کھڑے ہونےکے جذبے کےنتيجے ميں آج ہم طيارہ بردار بحري بيڑہ بنانے کي توانائي حاصل کرچکے ہيں ۔ انہوں نے اپنے ايک انٹرويو ميں کہا کہ ايران کي بحريہ اس پوزيشن ميں آچکي ہے کہ وہ اپنے تيار کردہ دفاعي ساز وسامان دوسرے ملکوں کو برآمد کرسکے ۔
بحريہ کے سربراہ ايڈمرل سياري نے کہا کہ قائد انقلاب اسلامي کي ہدايات کي روشني ميں آج بحريہ کے سبھي ساز وسامان ايران ميں ہي تيار کئےجاتے ہيں ۔ انہوں نے کہا کہ جس دن بھي ايران کي وزارت دفاع نے بحريہ سے متعلق دفاعي ساز وسامان دوسرے ملکوں کوبرآمد اور فروخت کرنے کا فيصلہ کيا اس دن سے يہ کام بھي شروع ہوجائے گا ۔
حبيب اللہ سياري نے کہا کہ ايران پر مسلط کي گئي آٹھ سالہ جنگ ہمارے لئے ايک بڑا تجربہ ثابت ہوئي اور ہم نے اسي وقت سے دفاعي پرزوں کي تياري شروع کردي اور آج ہم بحري جنگي جہاز ، آبدوزيں اور ميزائيل فائرکرنے والے جنگي بحري جہاز خود بنارہے ہيں ۔ انہوں نے کہا کہ غدير جيسا بحري جنگي جہاز اور جماران نامي ڈسٹرائر ہماري توانائيوں کے صرف چند ايک نمونے ہيں ۔
.......
/169