23 نومبر 2014 - 09:26
امریکہ شام میں بحران میں شدت کا ذمےدار

لبنان اور اردن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق سفیر محمد علی سبحانی نے امریکہ کو شام میں بحران میں شدت پیدا کرنے کا باعث قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اردن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق سفیر محمد علی سبحانی نے امریکہ کو شام میں بحران میں شدت پیدا کرنے کا باعث قرار دیا ہے۔ محمد علی سبحانی نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار آرمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف امریکہ کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے ہیں بلکہ ان اقدامات سے شام کےبحران میں شدت پیدا ہوئي ہے۔ محمد علی سبحانی نے مزید کہا کہ شام میں امریکہ جن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ان کے ذریعے شام کا بحران حل نہیں ہوسکتا ہے۔ محمد علی سبحانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ لبنان  کے حالات ایسے ہیں کہ دہشتگرد گروہ داعش لبنان میں بحران پیدا کرنے کی توانائي نہیں رکھتا ہے۔ 

.......

169