23 نومبر 2014 - 06:54
عراق، داعش نے سنی قبیلے کے 25 افراد کو قتل کر دیا

عراق میں داعش کے دہشت گردوں نے ملک کے مغربی علاقے میں سنی قبیلے کے 25 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکورٹی حکام نے ہفتے کو بتایا کہ ان لوگوں کی لاشیں اس وقت دریافت ہوئیں جب فوج نے داعش کے خلاف مشرقی رمادي میں مہم شروع کی۔ داعش کے دہشت گردوں نے گزشتہ ماہ بھی سنی قبیلے کے سیکڑوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ان لوگوں کی غلطی صرف اتنی تھی کہ انہوں نے داعش کے عقیدہ اور افکار کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اس کے خلاف جدوجہد کی۔

داعش نے سنی قبیلے کے افراد کا قتل ایسی حالت میں کیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف فوج کی وسیع کارروائی مسلسل جاری ہے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر عراقی حکام نے رمادي سٹی کو دہشت گرد گروہ کے کنٹرول سے آزاد کرانے کی مہم شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب عراقی كردستان ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر عصمت رجب نے بتایا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے موصل سٹی کے شہریوں پر خون کا عطیہ لازمی کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے تک خون کا عطیہ رضاکارانہ طور پر ہوتا تھا تاہم اب یہ لازمی ہو گیا ہے۔

.......

/169