21 نومبر 2014 - 21:04
عراق اور ترکی کے درمیان اہم سمجھوتوں پر دستخط

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ معلومات کے تبادلے اور سیکورٹی تعاون کے شعبوں میں اہم سمجھوتے ہوئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ معلومات کے تبادلے اور سیکورٹی تعاون کے شعبوں میں اہم سمجھوتے ہوئے ہیں۔

انہوں نے ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کے ساتھ بغداد میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکی کے ساتھ معلومات کے تبادلے اور سیکورٹی کے شعبے میں تعاون سمیت کئی مسائل پر ہم گفتگو ہوئے اور دونوں فریق نے اہم معاہدوں پر دستخط کئے۔ 

حیدر العبادی نے کہا کہ ترک وزیر اعظم کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے جس کے دوران کئی مشترکہ مسائل پر تفصیلی سمجھوتے ہوئے۔ انہوں نے حکومت ترکی کی جانب سے دہشت گردوں کے مقابلے میں عراق کی حمایت کا خیر مقدم کیا۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ داعش موجودہ وقت میں صرف عراق کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو جمعرات کو ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ دو روزہ دورے پر عراق پہنچے۔ ان کے ساتھ اس سفر میں ترکی کے وزیر داخلہ افكان آلا، ثقافت و سیاحت کے وزیر عمر جليک، وزیر کسٹم و تجارت نورالدين جانكلي اور حکمراں پارٹی کے نائب سربراہ یاسین اقطادی شامل ہیں۔

.......

/169