اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، پاکستانی حکام نے اعلان کیا ہےکہ کل رات شمالی وزیرستان کے علاقے پر ہونے والے ڈرون حملے میں نو افراد مارے گئے ہيں اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ اس حملے میں متعدد مکانات اور گاڑیوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔پاکستان ڈرون حملوں کو اپنی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کرتا آیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا فوجی آپریشن ضرب عضب سے کوئی تعلق نہیں۔ امریکہ ڈرون حملوں کو دہشت گردی کے خلاف ایک موثر ہتھیار گردانتا ہے اور اس کے بقول اس میں کئی اہم شدت پسند کمانڈر مارے جاچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲