اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قدس کی خبر رساں ایجنسی قدسنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع نے کہا ہے کہ بدھ کے دن صیہونی حکومت کا ایک جاسوسی طیارہ مقبوضہ فلسطین میں واقع صیہونی بستی عسقلان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ صیہونی حکام نے اس جاسوسی طیارے کے گرنےکی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصانات بتانے سے گریز کیا ہے۔
واضح رہےکہ حالیہ مہینوں کے دوران صیہونی حکومت کے جاسوسی طیارے بارہا گر کر تباہ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے جدید ترین فوجی سازوسامان کی تیاری سے متعلق صیہونی حکومت کی فوجی صنعتوں کی کارکردگي کے آگے سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲