اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ داعش کے پاس شام اور عراق میں دوسال تک جنگ کے لئےبڑی تعداد میں چھوٹے ہتھیار، گولہ بارود اور گاڑیاں موجودہیں۔ دوسری جانب داعش کی دھمکی کے بعد سعودی عرب میں سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی انتہا ئی سخت کر دی گئی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لئے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کےخلاف امریکہ کی قیادت میں ہونے والے حملوں میں تنظیم کی گاڑیوں اور بھاری ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،لیکن اسکے ہلکے ہتھیاروں کی بڑی تعداد اور اُن کے اثرات کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ داعش نہ صرف سب سے زیادہ فنڈ حاصل کرنے والی تنظیم ہے بلکہ اس کے پاس بہترین ہتھیار بھی ہیں۔
.......
/169