اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصري سيکورٹي اہلکاروں نے بتايا ہے کہ شورش زدہ جزيرہ سينا ميں ايک گھر پر ايک راکٹ گرا جس کے نتيجے ميں خواتين اور بچے سميت ايک ہي خاندان کے دس افراد ہلاک ہو گئے۔
سيکورٹي ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھي تک يہ پتہ نہيں چل سکا ہے کہ يہ واقعہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر فوجي ہيلي کاپٹر سے فائر کئے گئے راکٹ کے گرنے سے پيش آيا يا دہشت گردوں نے مارٹر فائر کيا تھا۔
فرانس پريس نے طبي ذرائع کے حوالے سے بتايا کہ جزيرہ سيناء کے رفح کے سرحدي علاقے کے ايک گھر پر يہ راکٹ گرا جس کے نتيجے ميں تين بچے، تين خواتين اور چار مرد ہلاک ہوئے۔ جزيرہ سيناء ميں دہشت گرد گروہ داعش کا اتحادي گروپ انصار بيت المقدس سرگرم ہے اور وہ مصري فوج اور سيکورٹي اہلکاروں پر مسلسل حملے کرتا رہا ہے۔
.......
/169