اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومینٹ کے رہنما الطاف حسین نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان حتمی طور پر ملک میں داعش کی موجودگی کے انکار کے بجائے، اس دہشتگرد گروہ کے خلاف مقابلے کے لئے مناسب قدم اٹھائے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ ایسے قرائن و شواہد موجود ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں داعش کے عناصر موجود ہیں۔
الطاف حسین نے تاکید کی کہ داعش، طالبان سے زیادہ خطرناک دہشتگرد گروہ ہے اور داعش کے خطرات ملک کی سیکیورٹی کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دہشتگردی کے خطرات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ باہمی اختلافات سے پرہیز کریں۔
.......
/169