اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تمام سلام نے آج کہا کہ اغوا ہونے والے لبنانی فوجیوں کی رہائی کے لئے قطر کی ثالثی میں کوششیں جاری ہیں۔ تمام سلام نے مزيد کہا کہ لبنانی حکومت اور فوج داعش اور النصرہ دہشتگرد گروہوں کی دھمکیوں کے سامنے گھٹنے نہيں ٹیکے گی۔ مشرقی لبنان کے عرسال علاقے میں تقریبا دو مہینے پہلے دہشتگردوں اور لبنانی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئي تھیں جس کے دوران دسیوں افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ داعش دہشتگردوں نے تیس لبنانی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں اب تک تین فوجیوں کو نہایت بےدردی سے قتل کردیا ہے۔
.......
/169