اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فارن پالیسی جریدے نے ہرسال کی طرح اس سال بھی دنیا کے اہم دانشوروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں ڈاکٹر حسن روحانی کا نام بھی نظر آرہا ہے۔ فارن پالیسی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں سیاست سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سو دانشوروں کے نام شامل ہیں۔ سیاست کے شعبے میں اس فہرست میں ایران کے صدر روحانی سمیت ، جرمنی کی صدراعظم انگلامرکل، ہندوستانی وزيراعظم نریندر مودی اور اٹلی کے وزیراعظم ماتئورنتری کو ان کے اقدامات کے باعث شامل کیاگیا ہے۔ فارن پالیسی جریدے کی جانب سے جاری ہونے والی یہ چھٹی فہرست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲