18 نومبر 2014 - 18:48
ایران نے قدس میں صہیونی حکومت کی اشتغال انگیز حرکت کی مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے قدس اور مسجدالاقصی میں صیہونی حکومت کے اشتعال انگیز اور غیرقانونی اقدامات کی مذمت کی ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزيرخارجہ نے آج اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائےخارجہ کے نام ایک پیغام میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ قدس اور مسجدالاقصی میں صیہونی حکومت کے حالیہ اقدامات فلسطین کو صیہونیت کارنگ دینے کی مسلسل پالیسی کے تناظر میں انجام پایا ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ نے اس پیغام میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے سامنے بین الاقوامی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے اس سلسلے میں اسلامی ممالک کےردعمل کا مطالبہ کیا۔ جواد ظریف کے پیغام میں قدس اور مسجد الاقصی کی فوری اور موثر حمایت میں ضروری تدابیر اختیارکئے جانے کے لئے اسلامی ممالک کے ساتھ ہفکری اور تعاون کےلئے ایران کی مکمل آمادگی پر تاکید کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲