اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے وزیر داخلہ نے سرحدی علاقے عرسال میں لبنانی فوجیوں کے قتل کے بارے میں دہشتگرد گروہ جبھۃ النصرہ کی دھمکیوں کو غیر اہم قرار دیا ہے۔ اردن کی خبر رساں ایجنسی پٹرا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المشنوق نے بیروت میں نیوز کانفرنس میں کہاکہ لبنان کے سرحدی علاقے عرسال میں لبنانی فوجیوں کے قتل سے متعلق دہشتگردوں کی دھمکیوں کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ لبنان کے وزیر داخلہ نے لبنان کے اغواء کۓ جانے والے فوجیوں کے بارے میں کہا کہ حکومت ان کی رہائي کے لۓ کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گي۔ واضح رہے کہ دہشتگرد گروہوں داعش اور جبھۃ النصرہ کے عناصر نے یکم ستمبر کو عرسال شہر پر حملہ کر کے بعض فوجیوں کو اغواء کر لیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲